25 دسمبر 2013 - 20:30
سپاہ پاسداران ایٹمی سائنس دانوں کو سکیورٹی فراہم کرے گي

سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کے جوان قومی ایرلائين کے طیاروں کی حفاظت کرنے والے سب سے موثر ایر مارشل تھے۔

ابنا: سپاہ پاسداران کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کے جوان قومی ایرلائين کے طیاروں کی حفاظت کرنے والے سب سے موثر ایر مارشل تھے۔ سپاہ پاسداران کے سربراہ محمد علی جعفری نے حضرت امام خمینی قدس سرہ کی جانب سے  طیاروں کے اغوا کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے ایرمارشل فورس بنانے کے حکم کی تیسیوں سالانہ تاریخ کے موقع پر کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی اور سامراج کی مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے بعد انقلاب کے کٹر دشمنوں امریکہ اور صیہونی حکومت اور ان کے پٹھوؤں نے کئي ایرانی طیاروں کواغوا کرلیا تھا جس کے بعد سپاہ  پاسداران کو قومی ایرلائين کی حفاظت کی ذمہ داری دی گئي۔انہوں نے کہا کہ بعض عالمی ادارے ملکوں کی ایرلائينوں کی کارکردگي کی نگرانی کرتے ہیں اور شہری ہوابازی کے عالمی ادارے نے طیاروں کی حفاظت کے سلسلے میں ایران کو نہایت کامیاب ملک قراردیا ہے۔ در این اثنا سپاہ پاسداران کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران ایٹمی سائنس دانوں کو سکیورٹی فراہم کرے گي۔ تہران کے اخبار اعتماد کے مطابق سپاہ پاسداران میں سکیورٹی انچارچ محمد حسن کاظمی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے دشمنوں نے اسلامی نظام کےخلاف بے پناہ سازشیں کی تھیں جن میں اہم شخصیات کا قتل اور بم دھماکے اور مسلط کردہ جنگ شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲